بستی دواخانوں میں میڈیکل آفیسر کے عارضی تقرر کیلئے اعلامیہ جاری

   

حیدرآباد6 نومبر (سیاست نیوز) دونوں شہروں کے بستی دواخانوں میں 26 میڈیکل آفیسر کے علاوہ مزید 5 فل ٹائم میڈیکل آفیسر کے تقرر کیلئے ضلع کلکٹر نے اعلامیہ جاری کیا ۔ میڈیکل آفیسر کے عارضی تقرر کیلئے 7 تا 11 نومبر دفتری اوقات میں امیدوار درخواستیں دیگر دستاویزات کے ساتھ ضلع میڈیکل اینڈ ہیلت آفیسر دفتر میں جمع کروا سکتے ہیں۔ رہنمایانہ خطوط کے متعلق www.hyderabad.telangana.gov.in پر تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔ اعلامیہ میں وضاحت کی گئی کہ شہر کے بستی دواخانوں اور دیگر مقامات پر خدمات کیلئے 31 میڈیکل آفیسر کا کنٹراکٹ بنیاد پر تقرر کا فیصلہ کیا گیا جنہیں ماہانہ 52ہزار روپئے ادا کی جائیگی ۔ م