اپل چوراہے پر نوہارن مہم، ٹریفک پولیس کا اقدام
حیدرآباد۔ 10 فروری (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد اور اس کے اطراف ٹریفک کے مسئلہ کو حل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں لیکن صوتی آلودگی کے لئے کوئی اقدامات نہیں ہو رہے ہیں۔ اس سلسلہ میں آر ٹی سی بسوں کے ہارن سے صوتی آلودگی میں کافی اضافہ ہو رہا ہے۔ بس کا ہارن جو 113 ڈیسبل میٹر تک پہنچ جاتا ہے اس حقیقت کا انکشاف ٹریفک رضاکاروں نے اتوار کو اپل چوراہے پر ’’نوہارننگ‘‘ مہم کے دوران کیا۔ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو ہارن بجانے سے ہونے والے مضر اثرات سے آگاہ کرنا ہے۔ نئی الیکٹرک بسوں میں ہارن سافٹ ہوتے ہیں جس سے کوئی مسئلہ نہیں ہوتا لیکن پرانی بسوں کے ہارن سے جو زیادہ آواز کرتی ہے۔ بریش راگھاون نے بتایا کہ ہارن کی وجہ سے کیا نقصان ہو رہا ہے اس سے بس ڈرائیور ناواقف ہے جو روزانہ 10 تا 12 گھنٹے بس چلاتے ہیں۔ کئی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ جب تک وہ ہارن نہیں بجاتے گاڑی چلانے والے مطلوبہ رفتار سے آگے نہیں بڑھتے۔ لوکیندر سنگھ نے بتایا کہ ٹریفک میں پھنستے ہی اکثر لوگ ہارن بجانا شروع کردیتے ہیں جس سے مسافروں پر منفی اثر پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہارن سے 25 فیصد صوتی آلودگی اور ٹریفک کی بھیڑ اور نقل و حمل کے ذریعہ 50 فیصد ہوتا ہے۔ اپل اسٹیشن ہاوز آفیسر کے ناگراجو نے کہا کہ اکثر لوگ جب کام سے باہر نکلتے ہیں وہ وقت پر نکلنے کے بجائے تاخیر ہونے پر وہ اپنے سفر کو جلد مکمل کرنے کے لئے اکثر ہارن کا استعمال کرتے ہیں۔ ہارن سے ٹریفک مسئلہ کا کوئی حل نہیں لیکن ڈرائیور میں اپنی تسلی کیلئے ہارن کا استعمال کرتے ہیں۔ ش