صوفیہ : ترکیہ نے ہمسایہ ملک بلغاریہ کے سرحدی جنگلات میں آتش زدگی پر قابو پانے کے لیے فائر فائٹرز کی ٹیم روانہ کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق سویلنگارڈ کے جنگلات میں 13 جولائی سے لگی آگ کو بجھانے کے لیے بلغاریہ کے حکام نے ترکیہ کے صوبے قرقلر ایلی کے گورنربرول اکیجی سے مدد طلب کی تھی،جس کے جواب میں گورنر برول اکیجی نے32 افراد ، 7 گاڑیوں ،بلڈوزر اور دیگر معاون مشینوں کے ساتھ ایک قافلہ بلغاریہ روانہ کر دیا۔ دوسری جانب آگ سے متاثر ضلع ایدرنے میں بھی آگ بجھانے والے طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کو طلب کرلیا گیا ہے۔