حیدرآباد۔4 اگسٹ (یواین آئی) حیدرآباد کی ایک طالبہ جو میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے فلپائن گئی تھی کو امیگریشن عملہ نے ایئرپورٹ پر روک لیا کیونکہ اس کا نام بلیک لسٹ تھا۔ اسے ہندوستان واپس بھیج دیا گیا۔ ونستھلی پور کی دیپتی فلپائن میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کر رہی تھی ۔ لاک ڈاؤن میںوہ شہر واپس آگئی ۔ سال آخرمیں لائیو کلاسز کے ساتھ ہی یہ طالبہ فلپائن روانہ ہوئی تاہم منیلا ایرپورٹ حکام نے بتایا کہ اس کا نام بلیک لسٹ میں پایاگیا۔ بتایا گیا کہ فلپائن میں جہاں وہ رہ کر تعلیم حاصل کررہی تھی، اسکے مالک نے شکایت کی تھی ۔ دیپتی نے منیلا میں ہندوستانی سفارتخانہ سے رابطہ کی کوشش کی جس میں ناکامی ہوئی اوراسے واپس بھیج دیاگیا۔