حیدرآباد16 نومبر(یواین آئی) پولیس کنٹرول روم کو بم کی جھوٹی اطلاع دینے والے ایک شخص کو عدالت نے 18دن کی جیل کی سزا سنائی۔پرانا شہرحیدرآباد کے سنتوش نگر سے تعلق رکھنے والے اس نوجوان نے منگل کو تقریبا دس بجے پولیس کو فون کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس سدن، سعیدآباد علاقہ میں بم رکھاگیا ہے ۔اس کی اس اطلاع کے ساتھ ہی پولیس اور بم کو ناکارہ بنانے والا اسکواڈ وہاں پہنچ گیا اور تقریبا دو گھنٹوں تک کافی تلاشی کے باوجود بھی اس علاقہ میں بم نہیں پایاگیا۔سعیدآباد پولیس اسٹیشن میں اس خصو ص میں ایک معاملہ تعزیرات ہند اورپولیس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت درج کیاگیا۔پولیس کو بعدا زاں پتہ چلاکہ یہ فون کال سنتوش نگر علاقہ سے کیاگیاجس کاپتہ چلاتے ہوئے پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا۔اس کوعدالت میں پیش کیاگیا۔عدالت نے اس ملزم کو 18دن کی جیل کی سزا سنائی۔