بنجارہ ہلز میں حیڈرا کی کارروائی سرکاری اراضی پر قبضہ میں لے لیا

   

حیدرآباد : /11 اکٹوبر (سیاست نیوز) حیڈرا نے جمعہ کو شہر کے پاش علاقہ بنجارہ ہلز میں بڑے پیمانہ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے برخواست کرتے ہوئے اراضی کو اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ حیڈرا کمشنر اے وی رنگاناتھ نے بتایا کہ روڈ نمبر 5 بنجارہ ہلز میں 5 ایکر اراضی پر ناجائز قبضہ کیا گیا تھا جس کی قیمت 750 کروڑ ہے ۔ شیخ پیٹ منڈل میں واقع سروے نمبر 403/52 پر غیررجسٹرڈ شدہ سیل ڈیڈ تیار کرکے پارتھا سارتھی نامی شخص نے اس قیمتی اراضی پر قبضہ کرلیا تھا ۔ حیڈرا نے ایک شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے اس اراضی پر تعمیر کردہ شیٹس کو برخواست کرتے ہوئے اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ اسی طرح میڑچل ملکاجگری علاقہ میں بھی 7.50 سرکاری اراضی پر ناجائزہ قبضے برخواست کردیا ۔ ضلع رنگاریڈی میں بھی 3.50 ایکر اراضی جو پارک کیلئے مختص کی گئی تھی پر ناجائز قبضوں کو برخواست کرتے ہوئے اسے اپنے قبضہ میں لے لیا ۔ ب