حیدرآباد 29 فروری ( یواین آئی )کریم نگر ایم پی و بی جے پی جنرل سکریٹری بنڈی سنجے کی پرجاہت یاتراایک دن کیلئے ملتوی کردی گئی ۔یہ یاترا حضورآباد میں کی جارہی تھی تاہم ذرائع کے مطابق آج وزیراعظم مودی کی زیرصدارت ہونے والی پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے دہلی روانگی کے پیش نظر بنڈی سنجے نے اس یاترا کو ملتوی کردیا۔کل سے اس یاترا کا احیا ہوگا۔یہ یاترا کل حضورآباد حلقہ کے کملاپور،ایلندوکنٹہ کے مختلف مقامات پر جاری رہے گی۔