بنگلہ دیش 84 رنز پر ڈھیر،افریقہ کامیاب

   

ابوظہبی۔ربادا اور انریچ کی تباہ کن فاسٹ بولنگ کی وجہ سے بنگلہ دیش جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 84 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔انریچ نے 3.2 اوورس میں صرف 8 رنز دیکر تین وکٹس لئے جبکہ ربادا نے 20 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بنگلہ دیش کیلئے لوور آرڈر میں مہدی حسن نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے جبکہ اوپنر للٹن داس نے 24 رنز اسکور کئے۔جنوبی افریقہ کو کامیابی کیلئے مختصر مطلوبہ نشانے کے حصول میں بھی 4 وکٹوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم اس نے 39 گیندیں قبل 86 رنز بناتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور سیمی فائنل میں رسائی کے اپنے امکانات کو مستحکم کرلیا ہے ۔شاندار بولنگ پر انریچ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔