بنگلہ دیش میں اسکان ارکان کے بینک کھاتے منجمد

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش حکام نے ہندو رہنما اور اسکان سے وابستہ 16 ارکان کے بینک اکاؤنٹس 30 دن کیلئے منجمد کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسکان کے 16 ارکان میں سابق رکن چنموئے کرشنا داس برہمچاری کا نام بھی شامل ہے، جنہیں غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ حکم بنگلہ دیش کی ہائی کورٹ کی جانب سے ہندو رہنما کے حامیوں اور سیکوریٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں ایک وکیل کی ہلاکت کے بعد اسکان پر پابندی لگانے کی درخواست کو مسترد کرنے کے بعد آیا ہے۔ پرتھم آلو اخبار کے مطابق، بنگلہ دیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ نے کو مختلف بینکوں و مالیاتی اداروں کو ہدایات بھیجیں۔ جس کے بعد کھاتوں سے متعلق ہر قسم کی لین دین ایک ماہ کیلئے معطل کر دی گئی ۔ مالیاتی انٹیلی جنس ایجنسی نے بینکوں اور مالیاتی اداروں سے کہا کہ وہ تین کام کے دنوں میں ان 17 افراد کی کمپنیوں کے اکاؤنٹس منجمد کردئے جائیں۔