بنگلہ دیش میں سیکیورٹی فورسز کا کریک ڈاؤن، 8 ہزار گرفتار

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیس میں آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت سیکیورٹی فورسز نے 8 ہزار افراد کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک میں جرائم میں اضافے کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ، آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت فورسز نے 2 ہفتوں کے دوران 8 ہزار 6 سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے شیخ حسینہ واجد کی معزول حکومت سے مبینہ طور پر منسلک گروہوں کو آپریشن ڈیول ہنٹ کے تحت نشانہ بنایا ہے ۔رپورٹس کے مطابق یہ گرفتاریاں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب جب دارالحکومت ڈھاکہ میں جرائم کی سطح تشویش ناک حد تک بڑھ گئی ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2024ء کے مقابلے میں رواں سال ڈکیتیوں کی تعداد دگنی ہو گئی۔ وزیرِ داخلہ نے آپریشن ڈیول ہنٹ کو مزید سخت کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔اُن کا دعویٰ ہے کہ یہ جرائم سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ کے حامیوں کی کارستانی ہیں، جو ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔