بنگلہ دیش کی کرنسی نوٹوں سے شیخ مجیب کی تصویر ہٹانے کا فیصلہ

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے شیخ حسینہ واجد کے آمرانہ دور کے خاتمے کے بعد چند انقلابی اقدامات کیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شیخ حسینہ واجد نے اپنے آمرانہ دورِ حکومت میں اپنے والد شیخ مجیب الرحمان کی منفی سیاست کے نعرے ’’جوئے بنگلا” کو ملک کا سرکاری نعرہ قرار دیدیا تھا۔اسی طرح بنگلادیش کے کرنسی نوٹس پر شیخ مجیب الرحمان کی تصویر بھی چھاپی جاتی تھی۔ شیخ حسینہ کی بھارت نوازی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ شیخ حسینہ واجد کا 15 سالہ آمرانہ دور کا خاتمہ ملک گیر طلبا تحریک کے نتیجے میں ماہ اگست میں ہوا تھا جس میں وہ ہندوستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوئیں۔ بنگلہ دیش میں عالمی شہرت رکھنے والے بینکر اور نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں ایک عبوری حکومت قائم کی گئی جس نے اب تک متعدد انقلابی اقدامات کیے ہیں۔ عبوری حکومت نے ایپلیٹ ڈویڑن کے فیصلے کے بعد ”جوئے بنگلا” کے قومی نعرہ ہونے کی حیثیت کو ختم کردیا۔