ڈھاکہ / نئی دہلی : ہند وستان نے بنگلہ دیش کی سرحد کے ساتھ لگنے والی اپنی ریاستوں میں کرفیو نافذ کر دیا۔ میڈیا کے مطابق بنگلا دیش میں احتجاج اور مظاہروں کے پیش نظر ہندوستان نے اپنی ریاست میگھالیہ کے بعد منی پور میں بھی رات کے اوقات میں کرفیو نافذ کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منی پور حکومت نے ضلع فیرزاول اور جریبم میں منگل کی رات کو کرفیو لگاتے ہوئے سیکورٹی کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ داخلہ کے جوائنٹ سیکرٹری نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پڑوسی ملک سے منی پور میں لوگوں کی آمد کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کو روکنے کے لیے سخت احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔