بنگلہ دیش کے سب سے بڑے کپڑا بازار میں آتشزدگی

   

ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں ڈھاکہ کے بنگا بازار علاقہ میں منگل کی صبح شدید آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کیلئے فائر بریگیڑ محکمہ اور سیول ڈیفنس ڈپارٹمنٹ کی کم سے کم 41 اکائیوں کام کررہی ہیں۔ فائر سرویس کنٹرول روم کے ڈیوٹوٹی آفیسررفیع الفاروق نے کپڑا بازار میں آگ لگنے کی تصدیق کی حالانکہ انہو ں نے آگ لگنے کے وجوہات کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔ فی الحال آگ پر قابو پانے کیلئے فائر سرویس کی41 یونٹ کا م کر رہی ہیں اور بھی کئی یونٹس راستے میں ہیں۔ اب تک کسی کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔