اس واقعہ میں 22سے زائد لوگ شدید طور پر جھلس گئے ہیں اواپنی زندگی کے لئے جنگ لڑرہے ہیں۔
ڈھاکہ۔جمعرات کی رات دیر گئے ڈھاکہ کی بیلی روڈ پر ایک چھ منزلہ کمرشیل عمارت میں پیش ائے آتشزدگی کے مہیب واقعہ میں کم ازکم 43لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
وزیرصحت سامنتا لال سین نے کہاکہ مرنے والوں میں 33کی موت ڈھاکہ میڈیکل کالج اسپتال میں اور 10حسینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری میں ہوئی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ اس واقعہ میں 22سے زائد لوگ شدید طور پر جھلس گئے ہیں اواپنی زندگی کے لئے جنگ لڑرہے ہیں۔
تقریبا 42سمیت75نیم بے ہوشی کے عالم میں گرین کوزی کاٹیج شاپنگ مال سے نکالے گئے ہیں۔
فائر خدمات کا کہنا ہے کہ گروین کوزی کاٹیج میں کاچی بھائی بریانہ شاپ‘ جو للی یان کا ایک برانچ ہے اور دیگر متعدد دوکانیں ہیں۔
لوگوں کی جانب سے فیس بک پر شیئر کئے گئے لائیو ویڈیو میں آگ کی شعلوں میں لپٹی ہوئی عمارت جبکہ عوام کا ہجوم باہر کھڑا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔
کچھ ویڈیوز میں مقامی لوگوں کو فائیر عملے کو لوگوں کو بچاتے ہوئے دیکھاگیاہے۔
آگ رات 9:50بجے لگی اور دوگھنٹوں میں آگ پر قابو پالایاگیا۔
فائرخدمات کے ایک ریسکیو ورکر محمد راشد نے دیگر پانچ ورکرس کے ساتھ عمارت کے عقبی راستے سے باہر نکلے۔ تمام کے تمام ائیر جمپنگ بیاگس کے سہارے عمارت سے بچ کر باہر ائے۔
ملحقہ عمارت میں موجو دایک سکیورٹی گارڈ نے اپنے تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہاکہ ”پہلے تو آگ نہیں لگی‘ ہم نے صرف دھواں دیکھا۔
جب میں نے معائنہ کرنے کے لئے عمارت کے گروانڈ فلور پرگیاتو ایک سلینڈر کے پھٹنے کی میں نے آواز سنی اور آگ عمارت کی بالائی منزل تک پھیل گئی۔
کم ازکم 10-15لوگوں کو شیخ حسینہ نیشنل انسٹیٹوٹ آف برن اینڈ پلاسٹک سرجری کو لایاگیا ہے جو آگ سے جھلس گئے ہیں۔
بنگلہ دیش انصار نیم فوجی دستوں کے تین پلاٹونس اور تربیت یافتہ انصا ر گارڈس بٹالین کو فائر اینڈ ریسکیو اپریشن میں مدد کیلئے تعینات کردیاگیا ہے جو فائر خدمات کے ساتھ ملکر کام کریں گے۔
فائیر اہلکاروں نے کہاکہ کم ازکم 19لوگوں کو اب تک بچالیاگیا ہے۔تقریبا12یونٹ فائر فائٹرس آگ بجھانے اور بچاؤ کاکام کررہے ہیں۔