بودھن میں پولیس کمشنر نے فروٹ مارکٹ کا دورہ کیا

   

بودھن ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پولیس کمشنر نظام آباد پی۔ سائی چیتنیا، آئی پی ایس نے گزشتہ روز بودھن شہر کی فروٹ مارکیٹ کا دورہ کیا اور مارکیٹ میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے خصوصی اقدامات کرنے کی مقامی انتظامیہ کو ہدایت دی۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے سلسلے میں ضروری مشورے دیے۔پولیس کمشنر نے کہا کہ مارکیٹ کو آنے والی گاڑیوں کو سڑک پر بے ترتیب انداز میں کھڑا کرنے، سامان کی لوڈنگ اور اَن لوڈنگ کے دوران سڑک پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہونے سے عام شہریوں اور دیگر سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے تاجر اس بات کا خصوصی خیال رکھیں کہ ان کی کاروباری سرگرمیوں سے ٹریفک متاثر نہ ہو۔انہوں نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ اپنے کاروبار کے ساتھ ہی ساتھ ٹریفک کو منظم رکھنے میں پولیس کا تعاون کریں۔ گاڑیوں کو مقررہ اور منظم طریقے سے پارک کیا جائے اور سڑکوں پر کسی بھی قسم کا قبضہ یا رکاوٹ پیدا کرنے سے باز انے کی خواہش کی۔ اس موقع پر بودھن اے سی پی سرینواس سرکل انسپکٹر پولیس بودھن وینکٹ نارائنہ، ایس آئی حبیب خان بھی ایس پی کے دورہ کے موقع پر موجود تھے۔