بوٹسوانا: جنوبی افریقی ملک بوٹسوانا میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ہیرا دریافت ہوا ہے، جس کے صدر نے ہیرے کے ساتھ اپنی تصویر بھی پیش کی ہے۔ یہ ملک ہیروں کی برآمدات کے لیے معروف ہے، تاہم اس ہیرے کی دریافت کینیڈا کی ایک کمپنی نے کی ہے۔کینیڈا کی کان کنی کمپنی لوکارا ڈائمنڈ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمال مشرقی بوٹسوانا میں اپنی کاروئے نامی ڈائمنڈ مائن میں 2,492 کیرٹ (یا 498.4 گرام) کا ایک بڑا ہیرا دریافت کیا ہے۔ جمعرات کے روز بوٹسوانا کے صدر موکگویتسی ماسی نے بذات خود اس ہیرے کا معائنہ کیا اور اس بڑے ہیرے کے ساتھ اپنی تصویر بھی کھینچوائی۔