نئی دہلی 19 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بچوں کی جنسی ہراسانی کے مقدمات کی تحقیقات اور ان مقدمات کی سماعت کی صورتحال کو حیرت ناک قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ نے آج مرکز اور تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی کہ وہ اس طرح کے مقدمات میں سرگرم رول ادا کرے تاکہ تحقیقات اور مقدمات کی سماعت مکمل ہوسکے اور یہ کام ایک سال میں ہوجائے ۔ عدالت نے بچوں کے خلاف عصمت ریزی کے معاملات کا از خود نوٹ لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کیا ہے اور حکومتوں کو اس میں سرگرم رول ادا کرنے کی ہدایت دی ہے ۔