بھاگلپور: گنگا ندی کا رنگ ڈیم ٹوٹنے سے سیلاب

   

بھاگلپور : بہار میں ضلع بھاگلپور کے گوپال پور تھانہ علاقے میں منگل کے روز گنگا ندی کا رنگ ڈیم اچانک ٹوٹ گیا، جس کی وجہ سے ندی کے نچلے علاقوں میں سیلاب کا پانی پھیل گیا۔ سرکاری ذرائع نے یہاں بتایا کہ منگل کی صبح گنگا میں پانی کے دباؤ کی وجہ سے گوپال پور علاقے کی بڑی آبادی کو سیلاب سے بچانے کے لیے بنائے گئے رنگ ڈیم کے اسپور نمبر 8 کے نزدیک تقریباً 80 فٹ کٹ گیا۔ رنگ ڈیم کی کٹائی سے گنگا ندی کا پانی بدھچک سید پور، لترا گاؤں سمیت گنگا کے نچلے علاقوں میں پھیل گیا ہے اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ ڈیم پر مقیم لوگوں کو دوسری جگہ بھیجنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔ تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے ۔