بھونگیر /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )بھونگیر کلکٹریٹ میں آج رمضان المبارک کے پیش نظر ضلع کلکٹر پمیلاستپتی نے مختلف محکمہ جات کے عہدداروں کے ہمراہ امن کمیٹی اجلاس منعقد کیا۔اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ رمضان کے پیش نظر مسلمانوں کو کسی قسم کی دشواری پیش نہ ہو عہدیدار تمام انتظامات کو روبہ عمل لائیں۔اسی طرح مساجد اور مسلم محلہ جات میں صاف صفائی کا انتظام کرے۔کلکٹر نے کہا کہ برقی وآبرسانی کے مشکلات پیش نہ آئیں قبل ازوقت انتظامات کئے جائے۔انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں حکومت کی جانب سے عطاکردہ تحائف کی تقسیم کو بہتر انداز میں انتظام کیا جائیں۔اس موقع پر امن کمیٹی کے اراکین محمد شریف،پرمود کمار،محمد اطہر نے رمضان المبارک میں بہتر انتظامات کیلئے ضلع کلکٹر کی توجہہ مبذول کروائی۔اس موقع پر ایڈیشنل کلکٹر سرینواس ریڈی،تمام محکمہ جات کے ضلع عہدیدار اور دیگرموجود تھے۔
خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین لینے کا واقعہ
عادل آباد /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عادل آباد شہر میں دن دھاڑے ایک خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ کلکٹر چوک میں اسکوٹی پر سوار نامعلوم شخص نے گنگوبائی نامی خاتون کے گلے سے سونے کی چین چھین کر فرار ہوگیا ۔ ہیلمٹ پہنے اسکوٹی پر آنے والے سارق نے خاتون کو دھکا دے کر چین چھین لی ۔ چین کھینچنے کے بعد خاتون کو دھکا دیا جس پر وہ زمین پر گر پڑی اور اسے معمولی چوٹیں آئیں ۔ کچھ لوگوں نے چور کا پیچھا کیا تاہم کوئی فائدہ نہیں ہوا ۔ عادل آباد ون ٹاون پولیس نے کیس درج کرلیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے ۔