نئی دہلی : بھوٹان کے بادشاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگچک 3 سے 10 نومبر تک ہندوستان کے سرکاری دورے پر آ رہے ہیں۔وزارت خارجہ نے جمعرات کو یہاں کہا کہ بھوٹان کے بادشاہ اپنے ملک کی شاہی حکومت کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ کل نئی دہلی پہنچیں گے ۔ وہ یہاں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کریں گے ۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور حکومت ہند کے سینئر افسران بھوٹان کے بادشاہ سے ملاقات کریں گے ۔ بھوٹان کے بادشاہ آسام اور مہاراشٹر کا بھی دورہ کریں گے ۔وزارت خارجہ نے کہا کہ ہندوستان اور بھوٹان کے درمیان دوستی اور تعاون کے منفرد تعلقات ہیں جن کی خصوصیت افہام و تفہیم اور باہمی اعتماد ہے ۔ یہ دورہ فریقین کو دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے اور مختلف شعبوں میں مثالی دوطرفہ شراکت داری کو آگے بڑھانے کا موقع فراہم کرے گا۔