بھوپال: بھوپال میں کورونا انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے درمیان اس پر قابو پانے کے مقصد سے آج یہاں باغ سیونیا علاقے میں پانچ دن کا لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق باغ سیونیا علاقے میں گزشتہ تین دنوں کے دوران کورونا انفیکشن کے تقریباً 35 معاملے سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس علاقے میں آئندہ پانچ دنوں تک صرف ضروری خدمات جاری رہیں گی۔ باقی دکانوں، تجارتی ادارے اور دفاتر وغیرہ بند رہیں گے ۔ریاست میں کورونا انفیکشن کے پیش نظر لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے متعلق فیصلہ لینے کے لئے ضلع اور ڈیولپمنٹ بلاک کی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپ بنائے گئے ہیں۔