بھینسہ سرکاری ہاسپٹل کا معائنہ، کلکٹر کا دورہ، طبی خدمات کا جائزہ

   

مریضوں کو بہتر علاج اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت، افسران کو مکمل چوکسی کی تاکید

مدہول۔ 16 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر بھاویش مشرا نے آج بھینسہ کے سرکاری علاقائی اسپتال کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے ڈاکٹروں اور عملے کو وقت پر ڈیوٹی پر حاضر رہنے اور مریضوں کو بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کی ہدایت دی انہوں نے عہدیداروں سے اسپتال میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور عملے کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ روزانہ رجسٹرڈ او پی اور داخل مریضوں کے شعبوں میں علاج کروانے والے مریضوں کی تعداد اور فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ڈاکٹروں اور عملے کو مشورہ دیا کہ وہ وقت پر ڈیوٹی پر حاضر ہوں اور مریضوں کو بلا تعطل خدمات فراہم کریں ہسپتال کے انتظام سے متعلق رجسٹر اور ریکارڈ کی جانچ کرنے والے کلکٹر نے تمام تفصیلات کو شفاف طریقے سے درج کرنے کا حکم دیا۔ ڈائیلاسز سنٹر، نیونٹل ڈیپارٹمنٹ، بلڈ ٹیسٹ روم، میڈیسن روم اور دیگر شعبوں کا معائنہ کیا گیا۔ اجلاس میں ہدایت دی کہ متعلقہ شعبہ جات میں آنے والے مریضوں کو بہتر علاج فراہم کیا جائے اور ضروری تشخیصی ٹیسٹ بروقت کرائے جائیں کلکٹر نے حکم دیا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں کو ضروری انفراسٹرکچر فراہم کیا جائے۔ دواخانہ کے اطراف ہر وقت صفائی بہتر رکھنے کا مشورہ دیا اس موقع پر کلکٹر نے اسپتال میں زیر علاج مریضوں سے براہ راست بات کی اور طبی خدمات، ادویات اور دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا کلکٹر نے واضح کیا کہ اسپتال میں آگ سے بچاؤ کا مضبوط نظام موجود ہونا چاہیے۔ انہوں نے حکم دیا کہ آگ بجھانے والے آلات کا معائنہ کیا جائے اور وقتاً فوقتاً ان کے کام کاج اور ایکسپائری ڈیٹس کو چیک کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے افسران اور عملہ چوکس رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں سی سی ٹی وی کیمرے 24 گھنٹے کام کرنے کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں ڈی سی ایچ ایس کاشی ناتھ، تحصیلدار ششی بھوشن، میونسپل کمشنر سنتوش، دیگر افسران، ڈاکٹروں، عملہ اور دیگر نے اس معائنہ میں حصہ لیا۔