بھینسہ۔ اساتذہ تنظیم پی آر ٹی یو ضلعی جنرل سکریٹری رمنا راؤ کے مطابق ریاستی سطح پر 26؍جولائی سے منعقد شدنی پہلے مرحلے کی اردو میڈیم پرائمری اسکولوں کے اساتذہ کو دی جانے والی تربیت کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ اس تربیت کو ضلع نرمل کے تمام مدارس کے اردو اساتذہ کو مستقر نرمل پر منعقد کرنے کے احکامات کل ڈی ای او نرمل نے جاری کیئے جبکہ بھینسہ ڈویڑن کے اساتذہ کی تعداد نرمل ڈویڑن کے اساتذہ کے مساوی پائی جاتی ہیں جس میں بڑی تعداد خواتین اساتذہ کی شامل ہے علاوہ ازیں محکمہ موسمیات کے مطابق مذکورہ تواریخ میں تیز بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے اور گذشتہ میں منعقدہ تربیتی پروگرام بھی بھینسہ ڈویڑن سطح پر ہی منعقد کی گئی تھی لیکن اس مرتبہ تربیتی مراکز کے لیے بھینسہ ڈیویژن مستقر کو نظر انداز کردیا گیا جس کے پیش نظر PRTU نرمل کے قائدین نے مقامی رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی سے بھینسہ آئی بی گیسٹ ہاؤز میں ملاقات کرتے ہوئے اس ضمن میں نمائندگی کی جس پر رکن اسمبلی جی وٹھل ریڈی نے رویندر ریڈی ڈی ای او نرمل سے فون پر رابطہ کیا اور تمام حالات سے واقف کروایا تب DEO رویندر ریڈی نے مثبت تیقن دیا کہ اس مسئلہ کا جائزہ لیں گے اس موقع پر PRTU نرمل ضلع جنرل سیکرٹری رمناراو ، اسٹیٹ اسوسی ایٹ صدر سید انصار ،پی گجارام ، اسٹیٹ نایب صدر جمیل احمد، ضلع سکریٹری گنگاموہن، بھنسہ جنرل سکریٹری گوپال، مدھول جنرل سکریٹری عبدالاحد، کوبیر سکریٹری سید محسن علی کے علاوہ خواجہ کوثراحمد موجود تھے۔
چنور میں سڑک کے تعمیری کاموں کا معائنہ
چنور۔ حلقہ اسمبلی چنو ر ٹاؤن میں جلال پیٹرول پمپ سے لے کر امبیڈکر چوک تک 14 کروڑ روپیے کی لاگت سے نئے تعمیر ہونے والے سڑک کے کاموں کا ایم ایل اے گورنمنٹ ویب بلکا سمن نے معائنہ کیا بعد ازاں ہائی اسکول گراؤنڈ میں 20 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے اوپن جم کے کاموں کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ایم ایل اے گورنمنٹ ویب نے کہا کہ چنو ر کی ترقی میرا اولین مقصد ہے ۔