بہادر خاتون کانسٹبلس نے بینک لوٹنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا

   

پٹنہ : بہار کے حاجی پور میں تین ڈاکووں نے بینک لوٹنے کی کوشش کی تاہم اس وقت وہاں تعینات دو خاتون کانسٹیبلوں نے دلیری سے ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا اور انہیں بھگا دیا۔ اس واقعہ کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیںجوہی کماری اور شانتی کماری سیندووری چوک، حاجی پور میں اتر بہار گرامین بینک میں کام کرتی ہیں۔ چہارشنبہ کو تین افراد بینک میں داخل ہوئے۔خاتون کانسٹیبل نے ان افراد سے پاس بک دکھانے کو کہا۔ اس وقت ایک شخص نے جیب سے پستول نکال کر دھمکی دینے کی کوشش کی۔ جس پر دونوںکی ان لوگوں سے ہاتھا پائی ہوئی اور دونوں نے کسی طرح ڈاکوؤں کا مقابلہ کرتے ہوئے انھیں بینک سے مار بھگایا۔ کانسٹیبل کی ڈاکوؤں سے لڑائی کا واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہوگیا۔