بہار میں آگ لگنے سے سلنڈر پھٹ پڑا

   

اورنگ آباد : بہار کے اورنگ آباد سیایک افسوسناک خبر ہے۔گھر میں سلنڈر دھماکے سے آگ لگنے سے 25 افراد جھلس گئے۔یہ حادثہ چھٹھ پرساد کی تیاری کے دوران پیش آیا۔نگر تھانہ علاقہ کے شاہ گنج کا واقعہ ہے ۔ ضلع میں شہر کے وارڈ 24 سہگنج (تیلی محلہ) میں انیل گوسوامی نامی ایک تاجر کے گھر میں ہفتہ کی صبح آگ لگ گئی، جس کو بجھانے کے عمل میں سات پولیس عہدیداروں سمیت تین درجن لوگ جھلس گئے۔ معلومات کے مطابق، اورنگ آباد کے رہنے والے انیل گوسوامی کے گھر خواتین چھٹھ پرساد بنا رہی تھیں۔گھر کے مرد حضرات باہر بیٹھے تھے۔اسی دوران سلنڈر سے گیس نکلنے لگی۔خواتین گھبرا کر باہر نکل گئیں اور سلنڈر گرم ہونے کے دوران پھٹ گیا۔دھماکے سے پورے گھر میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ کی شدت دیکھ کر لوگ چیخنے لگے۔اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں کیں۔ تاہم دھماکے سے لگنے والی آگ میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔فائر بریگیڈ کی ٹیم کو بلایا گیا۔ کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔ چھٹھ تہوار کے ماحول میں دردناک واقعہ سے سنسنی پھیل گئی۔مقامی لوگوں نے سٹی پولیس اسٹیشن کی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔ گھر میں اچانک گیس سلنڈر پھٹ گیا جس میں 30 سے زائد افراد جھلس کر شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے بعد تمام زخمیوں کو علاج کے لیے صدر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ جہاں کئی لوگوں کو ڈاکٹروں نے ریفر کر دیا۔