پٹنہ: بہار کے بھوجپور ضلع کے آرا میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ دو بدمعاشوں نے بھرے بازار میں امراوتی دیوی کے شوہر کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ سڑک کے بیچوں بیچ بدمعاشوں نے بھاگ کر سردار کے شوہر کو گولی مار دی۔ یہ سارا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا۔ قتل کی واردات کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔ اس قتل عام کے بعد پورے علاقہ میں کہرام مچ گیا۔ مشتعل لواحقین اور مقامی عوام نے نعش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ مقتول کے بیٹے نے اپنے والد کے قتل کا الزام سابق مکھیا کے شوہر پر لگایا ہے۔یہ معاملہ اتوار کی صبح کا ہے۔ آرا کے برہارا بلاک کی مغربی گنڈی پنچایت کی سربراہ امراوتی دیوی کے شوہر مہندر یادو عرف منا یادو کو کرشن گڑھ او پی تھانہ علاقہ کے سرایا بازار میں بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ منا اپنے پنچایت علاقہ میں کسی کام سے آیا تھا اور بائک سے گھر لوٹ رہا تھا۔