بہار کے ضلع نواڈا میں مسلم خاتون کی سرعام تذلیل

   

ہندوتوا غنڈوں نے برقعہ کھینچ کر زبردستی سندور لگادیا
نئی دہلی ۔12؍جولائی ( ایجنسیز ) بہارکے ضلع نواڈا کے علاقے کمل پورمیں ہندوانتہا پسندوں نے مسلم خاتون کونقاب اتارکر سندورلگانے پرمجبورکیا۔ہجوم نے مسلم خاتون سے برقع اتروایا، پیشانی پرسندورلگایا اوربجرنگ بلی کے نعرے لگائے، مسلم خاتون کی طرف سے مخالفت کے باوجود ہجوم ویڈیو بناتا رہا اورکہتا رہا کہ یہ ویڈیو ہرحال میں بنے گی۔مسلم خاتون کے وہاں سے اسکوٹرپرنکلنے کی کوشش کے باوجود ہجوم اس کا تعاقب کرتا رہا۔ اس سے قبل گزشتہ دسمبرمیں اس وقت کے چیف منسٹرنتیش کمارنے ایک تقریب میں مسلم خاتون ڈاکٹرکا نقاب کھینچا تھا۔انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے ہیومن رائٹس واچ کے مطابق مودی کی انتخابی مہم میں مسلمانوں اوراقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز بیانات نے امتیازی سلوک اورتشدد کو ہوا دی۔ ہندوستان میںمسلمانوں اوردیگراقلیتوں کیخلاف بڑھتے تشدد سے نام نہاد ہندوستان میں سیکولرازم کے دعووں کی قلعی کھل چکی ہے۔