بی آر ایس رکن اسمبلی وینکٹ راؤ کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات

   

حیدرآباد۔/3 مارچ، (سیاست نیوز) بی آر ایس کے رکن اسمبلی ٹی وینکٹ راؤ نے آج چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ کھمم میں بھدرا چلم اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بی آر ایس کے رکن اسمبلی نے آج اپنے افراد خاندان کے ساتھ چیف منسٹر سے ان کی قیامگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر مال پی سرینواس ریڈی موجود تھے جن کا تعلق بھی کھمم سے ہے۔ ملاقات کے دوران رکن اسمبلی نے بھدراچلم اسمبلی حلقہ کے مختلف ترقیاتی کاموں کے بارے میں نمائندگی کرتے ہوئے تفصیلی یادداشت پیش کی ہے۔ اسمبلی الیکشن کے بعد چیف منسٹر سے وینکٹ راؤ کی یہ دوسری ملاقات ہے۔ انہوں نے سابق میں بھی ریاستی وزیر سرینواس ریڈی کے ہمراہ چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی۔ بی آر ایس رکن اسمبلی کی چیف منسٹر سے ملاقات کے بعد مختلف قیاس آرائیاں شروع ہوچکی ہیں۔1