بی آر ایس کونسلرس و نمائندہ کونسلرس کی کانگریس میں شمولیت

   

شمس آباد ۔ 8 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میونسپل کونسلرس و نمائندہ کونسلرس اور بی آر ایس قائدین کی کانگریس میں شمولیت ، ڈاکٹر رنجیت ریڈی چیوڑلہ پارلیمانی امیدوار کی قیادت میں بی آر ایس کونسلرس و نمائندہ کونسلرس کو چیف منسٹر تلنگانہ ریونت ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے کانگریس کھنڈوا پہنا کر لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس کو قوت بخشی ۔ محمد تاج بابا نمائندہ کونسلر نے بتایا کہ بی آر ایس پارٹی میں گزشتہ کئی سالوں سے محنت کرنے کے باوجود صحیح شناخت نہیں مل پا رہی تھی اور کانگریس کے چھ وعدوں سے کافی متاثر ہوئے جس سے ریاست کی حالت مزید بہتر ہوگی ۔ اس موقع پر شیکھر یادو ، سنجے یادو موجود تھے ۔ بی آر ایس سے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں مسرت جہاں کونسلر ، محمد تاج بابا نمائندہ کونسلر ، ٹی عبدالرب کے علاوہ سینکڑوں کارکن موجود تھے ۔۔