بی آر ایس کیلنڈر 2025 کی کے ٹی آر اور ہریش راؤ نے رسم اجرائی کی

   

کے سی آر حکومت کے 10 سالہ دور حکومت میں اقلیتوں کی ترقی اور بہبود کا حوالہ ، شیخ عبداللہ سہیل
حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : بی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر سابق ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ نے تلنگانہ بھون میں بی آر ایس کے قائد شیخ عبداللہ سہیل کے تیار کردہ 2025 کیلنڈر کا رسم اجراء کیا ۔ جس میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کو اجاگر کیا گیا ۔ اس کیلنڈر میں بی آر ایس حکومت کی جانب سے گذشتہ دہائی میں اقلیتوں کی فلاح و بہبود کے مختلف فلاحی اسکیمات پر روشنی ڈالی ۔ اس کیلنڈر میں بی آر ایس کے سربراہ کے چندر شیکھر راؤ کی تصاویر شامل ہیں ۔ کیلنڈر کے ہر صفحے پر دو مہینے شامل کئے گئے ہیں ۔ جن میں اقلیتوں کے رہنماؤں اور نمایاں شخصیات جیسے سابق ڈپٹی چیف منسٹر کے بارے میں تفصیلات پیش کی گئی ۔ کیلنڈر میں اقلیتوں سے متعلق اہم اسکیمات ہیں۔ اس کے علاوہ سکریٹریٹ میں تعمیر کردہ مسجد ، جامعہ نظامیہ آڈیٹوریم کی تعمیر ، انیس الغرباء کی نئی عمارت ، رمضان تحفہ کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بی آر ایس کے قائد شیخ عبداللہ سہیل نے بی آر ایس کے 10 سالہ دور حکومت کے اقدامات بالخصوص اقلیتوں کی ترقی و بہبود کے تعلق سے کئے گئے ترقیاتی کا موں پر بھی روشنی ڈالی اور سابق چیف منسٹر کے سی آر کی ستائش کی ۔ کانگریس حکومت کی ناکامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ کانگریس کے دور حکومت میں اقلیتوں کو نظر انداز کردیا گیا ۔ اقلیتوں کی فلاحی اسکیمات برفدان کی نذر ہوگئی ۔ ریاست کے مختلف علاقوں میں اقلیتوں پر ہوئے حملے کی مذمت کی ۔ مساجد کی بے حرمتی وغیرہ کا حوالہ دیا ۔ اس کے علاوہ کانگریس حکومت کی ناکامیوں پر بھی پوسٹر جاری کیا گیا ۔ ریاستی کابینہ میں مسلم وزیر کو شامل نہیں کیا گیا ۔ ریاستی حکومت کے لوگو سے چارمینار کو ہٹانے کی مذمت کی ۔ بی آر ایس پارٹی کانگریس حکومت کی ناکامیوں کو اجاگر کرتے رہے گی ۔ حکومت کی دھمکیوں سے ڈرنے گھبرانے والی نہیں ہے اور نہ ہی جھوٹے مقدمات سے خوفزدہ ہوگی۔ اس موقع پر بی آر ایس کے رکن قانون ساز کونسل سابق وزیر محمد محمود علی ، سابق وزیر سرینواس گوڑ ، رکن اسمبلی ، پی راجیشور ، عنایت علی باقری کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔۔ 2