امرتسر : مستعد بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے اتوار کی صبح ہندوستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پنجاب کی سرحد میں داخل ہونے والے پاکستانی ڈرون پر فائرنگ کی اور اس کی سرگرمیوں کو ناکام بنا دیا۔بی ایس ایف کے ترجمان نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔انہوں نے کہا کہ بی ایس ایف کے دستوں نے امرتسر ضلع کے چک اللہ بخش گاؤں سے پاکستانی اسمگلروں کی منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بنا دیا۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک پستول، دو میگزین، 20 بھرے کارتوس اور 5.3 کلو ہیروئن برآمد کی گئی۔