بی جے پی میں شامل نہ ہونے پر قتل کرنے کی دھمکی، ابھجیت کا دعویٰ

,

   

نئی دہلی۔ 31 جولائی (ایجنسیز) کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھجیت دیپکے نے الزام لگایا ہے کہ انہیں بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز مہاراشٹر کے چھترپتی سمبھاجی نگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں لالچ دیا جا رہا ہے کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل ہو جائیں تو ان کی اور ان کے خاندان کی زندگی بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ بی جے پی میں شامل نہ ہوئے تو ان کے خاندان کو قتل کرنے کی دھمکیاں فون کے ذریعہ دی جا رہی ہیں۔ ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ ’’میری عمر وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مقابلے میں کیا ہے؟ اگر وہ نوجوانوں کو ڈرانے کی سطح تک آ گئے ہیں تو ایسے اعلیٰ عہدوں کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے؟‘‘