عوامی ہمدردی حاصل کرنے بنڈی سنجے ، این رگھونندن راؤ اور ایٹالہ راجندر نے بھی یہی ’ ٹرمپ کارڈ ‘ استعمال کیا
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں اپنی شکست کا اندازہ ہوجانے کے بعد بی جے پی نے ’ ٹرمپ کارڈ ‘ ڈرامہ کا آغاز کردیا ہے ۔ بی جے پی کے امیدوار کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے منگل کو بخار میں مبتلا ہونے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے ڈاکٹرس سے اپنا طبی معائنہ کروانے کی تصاویر کو میڈیا اور سوشیل میڈیا کے لیے جاری کیا ۔ ہر الیکشن سے قبل ہمدردی کے لیے ناسازی صحت کا تماشہ کرنا بی جے پی کی عادت بن گئی ہے ۔ 2019 کے کریم نگر لوک سبھا انتخابات کے دوران بنڈی سنجے ’ سن اسٹروک ‘ کے نام پر ہاسپٹل میں شریک ہوگئے تھے ۔ سال 2020 کے اسمبلی حلقہ دوباک کے ضمنی انتخابات کے دوران بی جے پی کے امیدوار این رگھونندن راؤ ، ہاتھ میں فیکچر ہوجانے کے نام پر پٹی لگا کر عوام سے رجوع ہوئے تھے ۔ سال 2021 کے اسمبلی حلقہ حضور آباد کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کے امیدوار ایٹالہ راجندر پدیاترا میں ناسازی صحت کا شکار ہو کر ہاسپٹل میں شریک ہوگئے ۔ سیاسی حلقوں میں یہ باتیں گشت کررہی ہے کہ عوامی ہمدردی حاصل کرنے کی خاطر بی جے پی کے قائدین کوئی نا کوئی سیاسی تماشہ کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس کے قائدین اسمبلی حلقہ منوگوڑ کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کو کامیابی حاصل ہونے کانگریس کو دوسرا اور ٹی آر ایس کو تیسرا مقام حاصل ہونے کا دعویٰ کررہے ہیں ۔ تاہم بی جے پی ابتداء سے حلقہ میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کررہی تھی تاہم رفتہ رفتہ ذہنی حالات کا انہیں اندازہ ہورہا ہے ۔ بی جے پی قومی قیادت بھی پارٹی قائدین پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ جس کے بعد بی جے پی اپنے ڈرامہ بازی کے فلسفہ پر عمل کرنا شروع کردیا ہے ۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے چند دن قبل ہی طنزیہ ریمارکس کرتے ہوئے عوام کو بتایا تھا کہ بی جے پی کے امیدوار کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی بخار سے متاثر ہونے کا ڈرامہ کرسکتے ہیں ۔ جس کے بعد سوشیل میڈیا پر چند لوگوں نے بنڈی سنجے ، رگھونندن راؤ ، ایٹالہ راجندر کے بیمار ہونے کی ویڈیوز کو سوشیل میڈیا میں شیئر کیا ہے جو تیزی سے وائرل ہوگئی ہے اور لوگ اس پر طرح طرح کے ریمارکس کررہے ہیں ۔۔ ن