کلکتہ۔ ایک انٹرویو میں نوبل انعام یافتہ مسٹر ابھجیت بنرجی نے کہاکہ بی جے پی کے قومی سکریٹری کے تبصرے نے انہیں مایوس کردیا ہے۔
ان شارٹ میں شائع خبر کے مطابق مسٹر بنرجی نے کہاکہ ان کا کام ہمیشہ غیر جانبدار ہوتا ہے
راہول سنہا کا تبصرہ
یہاں پریہ بات قابل ذکر ہے کہ ماضی میں بی جے پی کے قومی سکریٹری راہول سنہا نے یہ کہاکہ لوگ جن کی دوسری بیوی غیر ملکی ہے انہیں زیادہ تر نوبل انعام سے نوازا جاتا ہے۔
انہوں نے اس بات کا تعجب بھی کیا کہ غیرملکی کو دوسری بیوی بنانا نوبل انعام حاصلکرنے والے کے لئے ”ڈگری“ ہے۔
سنہا کایہ غیر متوقع حوالہ اس سال اکنامل میں نوبل انعام حاصل کرنے والے ابھجیت ونائیک بنرجی جنھوں نے اپنی دوسری بیوی ایستھر ڈوفلو‘ فرانچ امریکن ماہر معاشیات اور ساتھ میں مائیکل کریمر امریکہ پروفیسر کو بھی نوبل انعام سے نوازا گیاہے
نیا ئے
مذکورہ بی جے پی لیڈر نے یونین کامرس منسٹر پیوش گوئیل کے تبصرے کا ردعمل تھا جس میں انہوں کہاتھا کہ بنرجی کے ائیڈیا نیائے کو ملک کی عوام نے مستردکردیاتھا‘
نیائے 2019کے لوک سبھا الیکشن میں کانگریس کی ایک بڑے ویلفیر اسکیم کے طور پر مہم کے طور پر اپنی انتخابی مہم میں استعمال کیاتھا۔
سنہا نے کہاکہ ”وہ لوگ جن کی دوسری بیوی غیر ملکی ہے انہیں نوبل انعام حاصل کرتے ہیں۔ میں نہیں سمجھا کہ آیا نوبل کے یہ ڈگری ہے کیا“۔
انہوں نے بنرجی کے حوالے سے گوئیل کی تنقید کو اہم مانا ہے جنھوں نے ”بائیں بازو“ کا حوالہ دیاتھا