تلنگانہ کی سرزمین سے امن‘ محبت‘ بھائی چارگی سیکھیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کو کے ٹی آر کا مکتوب
حیدرآبادی دم بریانی کا مزہ چکھیں، ایرانی چائے نوش کریں
حیدرآباد۔ یکم جولائی، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ و ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر نے وزیر اعظم نریندر مودی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ کی پُرامن سرزمین پر آپ کا خیرمقدم ، آؤ۔ دیکھو اور سیکھو ۔ وہ جانتے ہیں کہ بی جے پی کے ڈی این اے میں نفرت اور تخریب کاری ہے تاہم حیدرآباد میں منعقد ہونے والے بی جے پی کے قومی اجلاس میں عوامی مسائل، نئی اسکیمات اور ترقی کے موضوع پر بات کریں۔ نفرت اور تنگ نظری سے باہر آیئے، حیدرآباد سے ملک کے عوام کو محبت، امن و امان کا پیغام دیں۔ جھوٹ کی بنیادوں پر حکمرانی کرنے والے وزیر اعظم اپنا محاسبہ کریں۔ ترقی کے معاملے میں بی جے پی کو نئی شروعات کیلئے تلنگانہ سے بہتر کوئی جگہ نہیں ملے گی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو مشورہ دیا کہ تلنگانہ کے پراجکٹس، فلاحی اسکیمات ، گورننس پالیسیوں کا ترجیحات کی بنیاد پر مطالعہ کریں اور اس شاندار سرزمین سے سوچنے کا ایک نیا طریقہ شروع کریں۔ مذہبی ہم آہنگی، بھائی چارگی، خوشحال خاندان جیسے سماج کی تعمیر پر توجہ مرکوز کریں۔ تلنگانہ کی گنگا جمنی تذیب سے کچھ سبق حاصل کریں۔ مجھے معلوم ہوا ہے نفرت ، تنگ نظری ، شیطانی سیاست آپ کی پارٹی کے اجلاس کا اصل ایجنڈہ ہے، مگر اب ترقی اور فلاح و بہبود کیلئے نئی شروعات کریں۔ تلنگانہ کی ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا دو روزہ بی جے پی کے قومی اجلاس میں جائزہ لیں۔ یہاں کے پراجکٹس، تعلیمی سرگرمیاں، فلاحی اسکیمات کا مطالعہ کریں۔ تلنگانہ کی تعلیمی اسکیمات پر ملک بھر میں عمل کریں۔ تلنگانہ کے مختلف شعبوں کی بہترین کارکردگی پر مرکز سے جو ایوارڈس حاصل ہوئے ہیں اس پر بھی سنجیدگی سے غور کریں۔ تلنگانہ کی آئی ٹی، صنعتی ، زرعی ترقی سے کچھ سیکھنے کی ضرور کوشش کریں۔ ہمت ہے تو اجلاس میں پٹرول، ڈیزل، پکوان گیس اور اشیائے ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر غور کریں۔ آخر میں حیدرآباد کے دم کی بریانی سے ضرور لطف اندوز ہوں۔ حیدرآباد کی مہمان نوازی کی بات ہی کچھ الگ ہے۔ ویج کھانے والوں کیلئے بھی ویج بریانی ہے، یاد سے طلب کرکے کھایئے، اور ایرانی چائے پینا نہ بھولیں۔ ن