بی سی تحفظات کے بعد مجالس مقامی کے انتخابات: پونم پربھاکر

   

حیدرآباد 30 جنوری (سیاست نیوز) وزیر بہبودی پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے کہا کہ بی سی طبقات کے تحفظات کے تعین کے بعد مجالس مقامی کے انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ پونم پربھاکر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجالس مقامی میں بی سی طبقات کیلئے 42 فیصد تحفظات کی فراہمی میں حکومت سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی سی تحفظات کے مسئلہ پر قائم کردہ خصوصی کمیشن اندرون دو یوم اپنی سفارشات حکومت کو پیش کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی وعدہ کی تکمیل کرکے بی سی طبقات کے تحفظات میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ راہول گاندھی کے اعلان کے مطابق ریاست میں طبقاتی سروے مکمل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر طبقات کو تحفظات کے سلسلہ میں الجھن کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ کانگریس مجالس مقامی انتخابات کا سامنا کرنے تیار ہے۔ میونسپلٹیز اور پنچایت راج اداروں میں کانگریس کا شاندار مظاہرہ رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو ابھی سے انتخابات کیلئے تیار ہونا چاہئے۔1