حیدرآباد :۔ سائبر آباد پولیس کی جانب سے بین ریاستی سارقوں کی ٹولی کے 9 ارکان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافد کردیا ۔ اترپردیش اور راجستھان سے تعلق رکھنے والی 9 رکنی ٹولی کو ایک کارروائی کے دوران ڈنڈیگل پولیس نے جنوری میں گرفتار کرلیا تھا ۔ اس ٹولی کے قبضہ سے 9 لاکھ 50 ہزار روپئے کے اشیاء سیل فون اور دیسی ساختہ بندوق کو ضبط کرلیا تھا ۔ جس کا یہ ٹولی وارداتوں اور لوٹ مار میں استعمال کرتی تھی۔ یہ ٹولی کنسٹرکشن سائٹس پر سرقہ میں مہارت رکھتی ہے ۔ پہلے کام حاصل کرنا پھر سارے علاقہ کا جائزہ لینا پھر اس مقام پر اپنے ٹولی کے ہمراہ لوٹ مار مچانا اس ٹولی کی خصوصیت جانی جاتی ہے ۔ سائبر آباد پولیس نے بتایا کہ شنکر پلی ، نارسنگی ، آر سی پورم اور ڈنڈیگل کے حدود میں اس ٹولی نے جولائی 2020 تا جنوری 2021 کے دوران 7 وارداتیں انجام دیں ۔ بڑے پیمانے پر تعمیراتی مقامات سے الیکٹریکل اشیاء کا سرقہ کیا کرتے تھے ۔ کمشنر پولیس نے 28 سالہ پردیپ کشوا ، 23 سالہ کلدیپ ، 29 سالہ مادھو سنگھ ، 32 سالہ دھرمیندر سنگھ ، 22 سالہ نیہال سنگھ ، 22 سالہ شائیلندر سنگھ ، 21 سالہ سنجے ، 26 سالہ دھرمیندر کمارا ور 23 سالہ ستیہ بھان سنگھ کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔۔