بیوی کو چاقو مار کر فرار ہونے کی کوشش کرنے والا سڑک حادثے میں ہلاک

   

بھاو نگر: گجرات کے بھاو نگر ضلع کے رنگولا گاؤں میں ایک شخص، جو گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی کو چھرا گھونپ کر مبینہ طور پر موقع سے فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، سڑک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ منگل کی رات انل جین نے مونیکا جین کو چاقو سے وارکیا، جو ضلع اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ شکایت کنندہ ہتیش ڈیو جو اس جوڑے کے پڑوسی ہیں نے بتایا کہ مونیکا جوکہ اومکار انگلش میڈیم اسکول میں ٹیچر ہے، کو اس کے شوہر نے گرما گرم بحث پر چاقو سے وارکیا۔ مونیکا کے سر، ہاتھوں اور سینے پر تیز دھار ہتھیار سے وارکرنے کے بعد، انیل نے بھاگنے کی کوشش کی، لیکن جائے وقوعہ سے محض ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ایک حادثے میں مارا گیا۔ مونیکا کو پہلے سیہورکے سرکاری اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد اسے بھاو نگر ضلع اسپتال سے رجوع کیا گیا، جہاں علاج کے دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔