بیوی کے مائیکہ جانے پر دل برداشتہ شوہر کی خودکشی

   

حیدرآباد /12 جون ( سیاست نیوز ) بیوی کے مائیکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ پیٹ بشیرآباد پولیس کے مطابق 33 سالہ مدھو جو پیشہ سے چوکیدار تھا ۔ دولہ پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ 8 جون کے دن اس شخص کا بیوی سے جھگڑا ہوا تھا اور جھگڑے کے بعد اس شخص کی بیوی اپنے بچوں کو لیکر مائیکے چلی گی تھی اور واپس نہیں آرہی تھی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر مدھو نے 10 جون کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ شخص آج فوت ہوگیا ۔