بیگوسرائے میں معذور نوجوان کا قتل

   

بیگوسرائے : بہار کے بیگوسرائے ضلع کے نگر تھانہ علاقے میں مجرموں نے ایک معذور نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ پولیس ذرائع نے اتوار کو یہاں بتایا کہ موٹر سائیکل پر سوار چار مجرم ہفتہ کی رات کے ایس بی ایس ایس کالج کے گیٹ پر پہنچے ۔ اس کے بعد مجرموں نے کالج کے گیٹ پر کرسی پر بیٹھے ورون پاسوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ وہ مجرمانہ پس منظر کا آدمی تھا۔ذرائع نے بتایا کہ قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔