بے قابو بس درخت سے ٹکرا گئیپانچ مسافرین شدیدزخمی

   

حیدرآباد31 دسمبر(یواین آئی)بے قابو بس درخت سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں پانچ مسافرین شدیدطورپرزخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ ہفتہ کی صبح شہرحیدرآباد کے ٹیپو خان بریج لنگرحوض میں پیش آیا۔ذرائع کے مطابق مہدی پٹنم سے کالی مندرکی سمت مسافرین کو لے جانے والی آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں مخالف سمت سے آنے والی کار کو امکانی ٹکر سے بچانے کے لئے ڈرائیور نے بس درخت سے ٹکرادی۔اس حادثہ میں بس کے پانچ مسافرین شدید طورپرزخمی ہوگئے جن کو علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا۔اس حادثہ کے ساتھ ہی بقیہ مسافرین میں خوف کی لہردوڑگئی۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی۔