تائیوان: جنگی مشقوں کے بعد چین کا باضابطہ فوجی گشت کا منصوبہ

   

بیجنگ : چین کا کہنا ہے کہ اس نے تائیوان کے آس پاس اپنی بڑی پیمانے کی فوجی مشقیں ‘کامیابی سے مکمل’ کر لی ہیں۔ اسپیکر نینسی پیلوسی کے دورے کے رد عمل میں اس نے ایک بار پھر سے خود مختار جزیرے کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نے بدھ کے روز تائیوان کے آس پاس اپنی فوجی مشقوں کے مکمل ہونے کا اعلان کیا، تاہم ساتھ میں اس نے یہ بھی کہا کہ مستقبل میں ایسی مزید مشقوں کے لیے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پیلوسی کے تائی پے کے متنازعہ دورے کے بعد چین نے تائیوان کے آس پاس اب تک کی اپنی سب سے بڑی فوجی مشقیں شروع کی تھیں، جو گزشتہ روز مکمل ہوئیں۔