تجارت کے فروغ کیلئے تھائی لینڈ اور تلنگانہ میں یادداشت مفاہمت

   


حیدرآباد۔ 12۔اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے انڈسٹریز اور کامرس ڈپارٹمنٹ اور وزارت کامرس، رائل تھائی حکومت کے درمیان منگل کو یادداشت مفاہمت ہوئی ہے جس کے ذریعہ دونوں معیشتوں کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ حاصل ہوسکے گا۔تلنگانہ کے پرنسپال سکریٹری و صنعتیں جیش رنجن اور تھائی لینڈ کی وزارت کامرس کے مستقل سکریٹری بونی یارت کلیانامت نے یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے ۔ تقریب میں ورچول طورپرتلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر اور تھائی لینڈ کے وزیرکامرس جیورن لکسناوسٹ نے شرکت کی۔اس معاہدہ کے ذریعہ ٹی ہب اور تھائی ٹریڈ کام کے درمیان ایس ایم ایز اور اسٹارٹ اپس کے لئے بھی تعاون کیاجائے گا۔ پہلی مرتبہ تھائی وزارت کامرس اور تلنگانہ کے درمیانیہ معاہدہ ہوا ہے۔