ترال میں ریچھ کے حملے میں خاتون زخمی

   

سری نگر: جنوبی ضلع ترال میں ریچھ نے ایک خاتون پر حملہ کیا جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح سنگرامہ ترال میں ایک بھاری برکم ریچھ نے خاتون پر حملہ کیا جس وجہ سے وہ خون میں لت پت ہوئی.معلوم ہوا ہے کہ زخمی خاتون کو علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی مرہم پٹی کے بعد اُسے صدر ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔خاتون کی شناخت رحمتی بیگم زوجہ غلام محمد ملک کے بطور ہوئی ہے ۔