میڈرڈ : ناٹوکے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلیے میڈرڈ میں موجود صدر رجب طیب اردغان نے دوطرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔صدر نے اپنے فرانسیسی ہم منصب امانویل میکرون سے ملاقات کی ہے،اس کے علاوہ وہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن۔یورپی کونسل کے صدر چارلس میشیل،آسٹریائی چانسلر کارل نیہامر،ہسپانوی وزیراعظم پیدرو سانچیز،جرمن چانسلر اولاف شولز اور ولندیزی وزیراعظم مارک روٹ سمیت امریکی صدر جو بائیڈن سے بھی ملاقات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔