ترکی اور قبرص کے درمیان 2023 کا اقتصادی تعاون معاہدہ

,

   

l ترک نائب صدر کے دورہ کے موقع پر اہم پروٹوکول پر دستخط l معاہدہ دونوں ممالک کی ترقی کا ضامن

انقرہ : نائب صدر فواد اوکتائے کا کہنا ہے کہ ترکیہ کی حمایت سے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کا مستقبل کہیں زیادہ درخشاں اور روشن ہو گا۔ اوکتائے نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم اونال اْستیل کے ہمراہ روف دنکتاش کلچرل سنٹر میں 2023 اقتصادی و مالی تعاون معاہدہ پر دستخط کیے اور بعد ازاں پریس کانفرس کا اہتمام کیا۔ اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ 2023 کا اقتصادی اور مالیاتی تعاون کا معاہدہ شمالی قبرص کی ترقی اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کی بنیاد بنے گا، اوکتائے نے کہا، ترکیہ کی حمایت سے موجودہ صلاحیت کو اسٹریٹجک کامیابیوں کی طرف لے جانے کے نتیجے میں اس ملک کا مستقبل کہیں زیادہ خوش آئند ہو گا۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے غیر منصفانہ پابندیوں کے باوجود سیاسی، سماجی اور اقتصادی میدانوں میں ایک طویل سفر طے کیا ہے۔ اس طویل المدتی جدوجہد میں ترکیہ اور شمالی قبرصی ترک جمہوریہ نے ہمارے قبرصی ترک بھائیوں کو معاشی طور پر مضبوط سطح پر لانے کے لیے ہمیشہ مل کر، یکجہتی کے ساتھ کام کیا ہے، اور یہ اس پر عمل پیرا رہیں گے۔ ترک نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ ،مادر وطن اور ضامن ملک کے طور پر اپنی پوری کوشش جاری رکھے گا تاکہ قبرصی ترک مستقبل کو اعتماد کے ساتھ دیکھ سکیں اور امن، سکون اور خوشحالی کے ساتھ زندگی گزارتے رہیں۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے وزیر اعظم استیل نے اس بات پر زور دیا کہ ترکیہ ہر موڑ پر ان کے ملک کی حمایت کرتا ہے اور ہمیشہ قبرصی ترک عوام کے شانہ بشانہ کھڑا ہے کہجمہوریہ ترکیہ ایک عظیم اور طاقتور ریاست ہے جس پر قبرصی ترک عوام خوشی اور فخر محسوس کرتے ہیں۔ ترکیہ کی طاقت ہمیں طاقت بخشتی ہے۔ یہ حقیقت ہیکہ ترکیہ کا ساتھ ہمیں تحفظ دیتا ہے۔ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ اور ترکیہ کے تعلقات کے ہمیشہ بھائی چارے پر مبنی ہونے کا اشارہ دینے والے وزیر اعظم استیل نے کہا کہ دس طے پانے والے معاہدہ کے ساتھ ہم ترکیہ کے ساتھ دلی روابط کو مزید مضبوطی دیتے ہوئے مستقبل کی جانب ثابت قدمی سے آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھیں گے۔