ترکی نے شمالی شام میں 4 دہشت گرد ہلاک

   

انقرہ : شمالی شام میں فرات ڈھال اور شاخِ زیتون آپریش علاقوں میں فائرنگ کرتے ہوئے عوام کو ہراساں کرنے والے پی کے کے۔ وائے پی جی کے 4 دہشت گردوں کو غیر فعال بنا دیا گیا۔دفتر دفاع نے اس حوالے سے اپنیبیان میں کہا ہے کہ ”ترک مسلح افواج کی انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں موثر اور مصمم طریقے سے جاری ہیں، ہمارے بہادر فوجیوں نے فرات ڈھال اور شاخِ زیتون آپریشن علاقوں میںبلا اشتعال فائرنگ کرنے والے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔