استنبول ۔ 14 نومبر (ایجنسیز) ترکیہ اور قطرکے درمیان باہمی دفاعی معاہدہ طے پاگیا ہے۔ ترکی کے صدارتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صدر رجب طیب اردغان اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے درمیان جمعہ کو استنبول میں ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ممالک نے باہمی دفاعی معاہدہ پر دستخط کیے۔ صدر اردغان نے کہا کہ ترکی اور قطر، خلیج فارس کے خطہ میں جنگ کے دوبارہ آغاز کو روکنے، بات چیت کی بنیاد فراہم کرنے اور امن کے قیام کے لیے تعاون جاری رکھیں گے۔ دونوں ممالک توانائی کے شعبہ میں تعاون کو وسعت دینے اور اس میں تنوع لانے کے خواہاں ہیں، اور دفاعی صنعتوں کے شعبے میں بھی ان کے تعلقات مزید بڑھیں گے۔ اس سے قبل اگست میں مکہ مکرمہ میں ترکی نے سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ ایک مشترکہ دفاعی معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔مکہ معاہدے کے تحت، ان تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر بھی ہونے والا حملہ، اس معاہدہ کے تمام رکن ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔
شمالی کوریا کے ہیکرز 400 ملین ڈالر لے اْڑے: ایف بی آئی
واشنگٹن۔ 14 نومبر (ایجنسیز) امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی نے الزام عائد کیا ہے کہ شمالی کوریا کے ریاستی سرپرستی میں ہیکرز نے شناخت چھپانے کے لئے انتہائی موثر سوشل انجینئرنگ سکیم کا استعمال اور اے آئی کی مدد سے جعلی ویڈیو کالز کے ذریعہ 400 ملین ڈالر سے زائد چرا لیا ہے۔