ترکیہ میں بس حادثہ6مسافر ہلاک

   

انقرہ : ترکیہ کے وسطی صوبے اکسارے میں بس خوفناک حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔خبر رساں اداروں کے مطابق حادثہ انقرہ موٹر وے پر پیش آیا۔حادثہ کا شکار ہونے والی بس مغربی صوبے بالی سیر سے مسافروں کو وسطی ترکیہ کے مشہور سیاحتی مقام کپاڈو شیا کے علاقہ میں لے جا رہی تھی۔ یہ واضح نہیں ہوسکا کہ حادثہ کی وجہ کیا بنی،تاہم تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔