ترکیہ میں زلزلے کے 49دن بعد ملبے سے بلی زندہ بازیاب

   

انقرہ : ترکیہ کے کہرامان مرعش میں ملبہ ہٹانے کیلئے کام کرنے والی امدادی ٹیموں نے 6فبروری کو ترکیہ اور شام میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے 49دن بعد ایک بلی کو زندہ نکال لیا ۔ اس زلزلے می ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گئے تھے ۔ علاقہ میں کام کرنے والی ٹیمیں بلی کو نکالنے میںکامیاب رہے جس کے بعد اسے مزید دیکھ بھال کیلئیمتعلقہ ادارہ کے حوالے کردیا گیا ہے ۔ 6فبروری کو جنوب مشرقی ترکیہ میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا اور اس کے جھٹکے ملک کے 11صوبوں اور شام سمیت ہمسایہ ممالک کے علاقوں میںمحسوس ہوئے ۔ترکیہ میں زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 49,000 سے تجاوز کرگئی ہے ۔تباہ کن زلزلے کے نتیجہ میں ایک لاکھ چالیس ہزار عمارتیں منہدم ہوگئیں ۔